انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،کمشنر راولپنڈی نے استعفیٰ دیدیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2024 ء) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔جعلی مہریں لگی ہیں ،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دباوٴ نہیں، میرے باپ دادا انگریزوں سکھوں کیخلاف لڑے ہیں، اس ملک کو توڑنے کا حصہ نہیں بن سکتا۔ آج بھی ہمارے لوگ بیٹھ کر جعلی مہریں لگا رہے ہیں۔ زیر بحث انتخابات 2024 پاکستان تحریک انصاف عمران خان مسلم لیگ نواز بھارت (445/10 , 130.5 اوورز ) - انگلینڈ (319/10 , 71.1 اوورز ) - بھارت (168/1 , 39.6 اوورز ) Live Updates انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،کمشنر راولپنڈی نے استعف...